اردو
Surah علق - Aya count 19
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
( 1 ) (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
( 2 ) جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
( 3 ) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
( 4 ) جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
( 5 ) اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ
( 6 ) مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ
( 7 ) جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
( 8 ) کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
( 9 ) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
( 10 ) (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
( 11 ) بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
( 12 ) یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
( 13 ) اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
( 14 ) کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
( 15 ) دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
( 16 ) یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
( 17 ) تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
( 18 ) ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ۩
( 19 ) دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا