اردو
Surah شمس - Aya count 15
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
( 1 ) سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
( 2 ) اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
( 3 ) اور دن کی جب اُسے چمکا دے
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا
( 4 ) اور رات کی جب اُسے چھپا لے
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا
( 5 ) اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
( 6 ) اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا
( 7 ) اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
( 8 ) پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا
( 9 ) کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
( 10 ) اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا
( 11 ) (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
( 12 ) جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
( 13 ) تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا
( 14 ) مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
( 15 ) اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں